سردی سے ٹھٹھر کر نشئی جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سردی سے ٹھٹھر کر نشئی جاں بحق ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ جنرل بس سٹینڈ میں نئی تعمیرات میں 35سالہ نشئی کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر سردی کی شدت کی وجہ سے نشئی کی ہلاکت ہوئی تاہم پوسٹمارٹم کے بعد حقائق منظر عام پر آئیں گے ۔