سیالکوٹ:فراز عرف فرازی ڈکیت گینگ پکڑا گیا ،مال مسروقہ برآ مد
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ سول لائن اسد بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران کارروائی فراز عرف فرازی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا،
لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جس میں 6 موٹرسائیکل، ایک لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون اور 20ہزار روپے شامل ہیں۔