جی ٹی روڈ پر گندگی ،سی او کارپوریشن ڈسکہ کوسرنڈر کا حکم
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈسکہ اور پسرور کا اچانک دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام اور بیوٹیفکیشن سکیمیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کمشنر نے شاہراہوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہوں نے نالوں کی صفائی کے بھی احکامات جاری کئے ۔
کمشنر نے جی ٹی روڈ ڈسکہ پر گندگی پر برہمی کا اظہار کیا اور سی او کارپوریشن ڈسکہ کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر سرینڈر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے جی ٹی روڈ ڈسکہ اور مین روڈ پسرور پر گندگی و غلاظت پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پسرور میں ویسٹ انکلو ژر کی چار دیواری جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دی جائے گی اور پھر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ۔