سپرنٹنڈنٹ گیپگو ورکشاپ سیالکوٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سپرنٹنڈنٹ گیپگو ورکشاپ سیالکوٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔
بتایا گیا ہے سپرنٹنڈنٹ چودھری ذوالفقار اسلام آباد سے واپسی پر سرائے عالمگیر کے قریب کھانا کھانے کیلئے رکے ۔ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئے ، مرحوم کو آبائی گا ئوں ڈومالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔