تتلے عالی:وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم

 تتلے عالی:وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے۔

 ماڑی نہر کے قریب دو ڈاکوؤں نے سیچ سندھواں کے خرم شہزاد سے موٹر سائیکل نمبری اے ایکس ایل 7645ہیلمٹ،جرسی،کپڑے اور55ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے ،ماڑی بھنڈراں میں حسنین سے دو ڈاکوؤں نے موبائل فون اور5ہزار روپے چھین لئے ،جاجوکی میں شہباز سلیم سے دو ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے چھین لئے ،بڈھا گورائیہ میں دو ڈاکوؤں نے طارق سے 14ہزار روپے چھین لئے ،ماڑی خورد میں ندیم کا10ہارس پاور اور ارشد کا بھی10ہار س پاور کے بجلی ٹرانسفارمرچوری ہو گئے ،،بڈھا گورائیہ میں بشارت کی حویلی سے 25ہزار روپے مالیتی22عدد کبوتر اور موبائل چوری ہو گئے ،تتلے عالی میں عنصر کی دکان سے سوٹ چوری ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں