لڑکی نے دوستی کرکے نوجوان سے 100 تولے سونا ہتھیا لیا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نوسر باز لڑکی نے دوستی کرکے نوجوان سے رقم اور100تولے طلائی زیورات ہتھیالیے ، ڈسکہ کے عرفان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ پلاٹ پر موجودتھاکہ۔۔۔
اسی دوران ملزم فیاض گورائیہ ’زوہیب ’مجاہد اور فیاض گورائیہ کی بیوی آگئے اور آتے ہی ان دونوں باپ اور بیٹے کوتشددکانشانہ بنانا شروع کردیا وجہ عنادیہ بتائی جاتی ہے کہ ملزموں کی بیٹی کی اس کے بیٹے اسرا ر کیساتھ دوستی تھی اور وہ اپنی والدہ کی ایما پر اس کے بیٹے سے پیسے بٹورتی رہی اور پھر انکی بیٹی نے ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے اس کے بیٹے سے 100تولہ طلائی زیورات منگوائے اور ملزموں نے اسلحہ کی نوک پراس کے بیٹے سے زیورات چھین لیے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔