ڈسکہ:سردی کے باعث لنڈا بازار وں میں رش ، قیمتوں میں اضافہ

ڈسکہ:سردی کے باعث لنڈا بازار وں میں رش ، قیمتوں میں اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں شدید دھند اور سردی کے باعث لنڈا بازار وں کی رونقیں لوٹ آئیں۔

ہوشربا مہنگائی کے باعث عام آدمی کی قوت خرید انتہائی کم ہوکر رہ گئی جس کی وجہ سے پوش طبقہ بھی خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کی غرض سے گرم سویٹر جرسیاں جوتے اور دیگر سامان لنڈا بازار سے خریدنے پر مجبور ہوچکا ، رش کے باعث لنڈ ابازار میں دستیاب اشیا کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں سے لنڈے بازاروں میں خریداری بھی مشکل بنادی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں