ناجائز اسلحہ و منشیات فروشی، 2 ملزم گرفتار
گجرات (نامہ نگار) تھانہ صدر اور لالہ موسیٰ سرکل پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ادریس افضل نے اپنے عملہ کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ ملزم شعیب نثار ساکن جلالپور جٹاں کو گرفتار کرکے 1.22 کلوگرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کیا گیا۔