نوشہرہ ورکاں: موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) نوشہرہ ورکاں کے نواحی علاقے لیل ورکاں کے قریب موٹر سائیکل رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹر رکشہ کا ٹائر اچانک پھٹنے کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے میں محمد عمران ولد مبارک علی، عمر 34 سال، ساکن گاؤں بھنگواں، سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں نرگس زوجہ مزمل اور خالدہ زوجہ وارث زخمی ہوئیں۔