سیالکوٹ :غیر قانونی منی پٹرول پمپ مالکان کا سول ڈیفنس ٹیم پر حملہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )غیر قانونی منی پٹرول پمپ مالکان نے سول ڈیفنس کی ٹیم پر جان لیوا حملہ کر دیا، سرکاری اہلکار کی وردی پھاڑ دی۔
اے سی سمبڑیال غلام فاطمہ اور پیرا فورس کے آفیسر حسنین منیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تھانہ سمبڑیال میں 4ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔