محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ ،6 ماہ میں ہدف سے زائد ریکوری

محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ ،6 ماہ میں ہدف سے زائد ریکوری

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن گوجرانوالہ نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں مجموعی ہدف کے برعکس 52فیصد ریکوری کرلی ،30

 جون تک پراپرٹی ٹیکس ،ایکسائز ڈیوٹی ،پروفیشنل ٹیکس ،ہائی وے ٹیکس ،موٹر ٹیکس،لگژری ٹیکس کی مد میں 5ارب 46کروڑ 95روپے کا ہدف ہے جس پر محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ 30دسمبر تک 2 ارب 55کروڑ 77لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے جو پچھلے سال سے 15فیصد زائد ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا مالی سال 2025-26کے لیے ریجن بھر سے پراپرٹی ٹیکس ،ایکسائز ڈیوٹی ،پروفیشنل ٹیکس ،ہائی وے ٹیکس ،موٹر ٹیکس،لگژری ٹیکس کی مد میں 5ارب 46کروڑ 95روپے کا ہدف ہے جو 30جون2026 تک پورا کر نا ہے ۔گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع گوجرانوالہ ریجن میں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ریجن بھر میں ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ مطلوبہ ہدف رواں مالی سال کے ختم ہونے سے قبل حاصل کر لیا جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں