تاجروں ، صنعتکاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے :رضوان دلدار
گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں رہنمائوں نے نئے سال کا کیک کاٹا
گجرات(سٹی رپورٹر ) گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں نئے سال کا کیک کاٹاگیا صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری’صدر چیمبر محمد وقاص مرزا نے نائب صدر ملک یاسین مبشر’ناصر جاوید بٹ ’میاں حسین پگانوالہ’میاں زین پگانوالہ’مبشر ڈار’محمد عرفان’ مبین احمد’شعیب انور ذکی’داؤد شفیع’فیصل شہزاد’قیصرزمان ساہی’شاہدصدیق’محمود اختر محمود ’قیصراعجازملہی و دیگر کے ہمراہ نئے سال کا کیک کاٹا ۔صنعتکاروں’ تاجروں اور ممبران کیلئے امسال گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں نئے عز م کیساتھ بہتر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان دلدار اور محمد وقاص مرزا کا کہنا تھا کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز صنعتکاروں ’تاجروں بزنس کمیونٹی کوساتھ لیکر چلے گا ۔