گجرات12:افراد گرفتار منشیات ‘شراب اور ناجائز اسلحہ برآ مد

گجرات12:افراد گرفتار   منشیات ‘شراب اور ناجائز اسلحہ برآ مد

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )پولیس نے 12ملزموں کو گرفتارکرکے 1400گرام چرس برآمد ،35لٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآ مد کر لیا۔ ایس ایچ او ڈنگہ اسلم ہنجرا نے ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزموں کو گرفتارکرلیا جن سے 30لٹر شراب برآمد ہوئی۔

 دوسری کارروائی میں اسرار احمد سے 1400گرام چرس ،عاصم اور ملزم حمزہ سے 2کلاشنکوف اور نذر محمد عرف سانول سے رائفل برآمد کرلی۔ ایس ایچ او ککرالی طاہر زمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راحیل عاصم اور نعمان یونس سے پستول برآ مد کرلئے ۔ ایس ایچ او گلیانہ انسپکٹر عباس شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سفیان عرف مانا سے بندوق اورشہزاد خاورسے 5 لٹر شراب برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں