اسسٹنٹ کمشنر کا کالیکی ہسپتال پٹرول پمپس اور بازاروں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا کالیکی ہسپتال  پٹرول پمپس اور بازاروں کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے کالیکی ہسپتال ، پٹرول پمپس اور بازاروں ، مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، بچوں کی حفاظتی ویکسین ، میڈیسن کا ریکارڈ و دستیابی‘ سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کے دورہ کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمانوں کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں