نوشہرہ ورکاں 2:خواتین سمیت 3منشیات فروش گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دو خواتین سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کرکے ساڑھے چار کلو چرس اور وٹک کی رقم برآمد کر لی گئی۔
سب انسپکٹر شہباز ہنجرا نے ٹیم کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے کلثوم بی بی سے 1580گرام چرس اور وٹک کی رقم 1900 روپے برآمد کر لی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ثقلین اعظم نے گلفام سے 1360گرام چرس برآمد کر لی، شبانہ بی بی سے 1560گرام چرس برآ مد کر لی گئی ۔