پسرور بار ، کئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب صدر و سیکرٹری کیلئے ون ٹوون مقابلہ

پسرور بار ، کئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب  صدر و سیکرٹری کیلئے ون ٹوون مقابلہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن حصہ لینے والے متعدد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔

 سینئر ممبر الیکشن بورڈ عمران حیدر شیرازی ایڈووکیٹ، ممبر الیکشن بورڈ مرزا بلال نے بتایا کہ فیاض ڈوگر بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری ،سدرہ صدیق غوری فنانس سیکرٹری اور عدنان مشتاق سیکھو لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔2صدارتی امیدواروں عرفان گوندل اور غلام مصطفی بھٹی اور سیکرٹری کیلئے میاں اسد الرحمن اور وقاص احمد باجوہ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں