ولادت سیدنا علی المرتضیٰؓ کے حوالے سے تقریبات ، کیک کاٹے گئے

ولادت سیدنا علی المرتضیٰؓ کے  حوالے سے تقریبات ، کیک کاٹے گئے

حافظ آباد،علی پور چٹھہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ،تحصیل رپورٹر)ولادت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ کے سلسلہ میں مختلف تقاریب منعقد ہوئیں جہاں کیک کاٹے گئے اور لنگر کے ساتھ ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 اجتماع سے خطاب کرتے وسیم الحسن نقوی، علامہ فیصل ندیم کیلانی نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ ؓنے دین اسلام کیلئے جوگرانقدرخدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا زریں اور انمول باب ہیں۔ علی پور چٹھہ میں سابق کونسلر آغا بابر عباس کے زیرِ اہتمام 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔مولانا نصیر حسین نے سیرتِ حضرت علی ابنِ ابی طالبؓ پر روشنی ڈالی اور آپ کی تعلیمات، عدل، شجاعت، تقویٰ اور حق پسندی کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں