منڈی بہاؤالدین:بلدیہ نے صدر بازار کو گیٹ لگاکر بند کر دیا، شہریوں کا اظہار تشویش
منڈی بہاؤالدین (نمائندہ دنیا )ٹریفک پولیس منڈی بہا ئو الدین نے نو پارکنگ سے گاڑی لفٹر کے ذریعے اٹھا کر سڑک بند کرنے والے گیٹ پر شہریوں کو دکھانے کیلئے رکھ دی،
بظاہر لگ رہا ہے کہ گاڑی گیٹ پر رکھی گئی ہے جبکہ عقب میں لفٹر موجود ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلدیہ کی جانب سے لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے شہر کے سب سے معروف صدر بازار کو دونوں اطراف سے آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس پر تاجر برادری اور شہری پریشان ہیں ، شہریوں نے صدر بازار کو نو گو ایریا بنانے اور گیٹ لگا کر بند کرنے پر وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔