حافظ آباد روڈ :تجاوزات خاتمے کے بعد کھمبوں کی منتقلی

حافظ آباد روڈ :تجاوزات خاتمے کے بعد کھمبوں کی منتقلی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )حافظ آباد روڈ سے پختہ تعمیرات مسمار کرنے کے بعد گیپکو نے سڑک کے درمیان آنے والے بجلی کے پولز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا۔

 نئی جگہ سٹیل کے پول لگائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لدھیوالہ وڑائچ میں حافظ آباد روڈ پر تجاوزات میں آنے والی عمارتوں کو مسمار کرنے کے بعد بجلی کے پول سڑک کے درمیان آنے سے حادثات بڑھ گئے تھے اور سڑک کی تعمیر میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، گیپکو نے متبادل جگہوں پر بجلی کے آہنی پول نصب کرنا شروع کر د ئیے ہیں اور بجلی کی مین لائن کو نئے پولز پر ٹرانسفر کر کے سڑک کے درمیان آنے والے پولز کو ہٹا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں