نوشہرہ ورکاں:تجاوزات کیخلاف کارروا ئی ، پیرافورس سے بد تمیزی

نوشہرہ ورکاں:تجاوزات کیخلاف  کارروا ئی ، پیرافورس سے بد تمیزی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیرا فورس نوشہرہ ورکاں کے انچارج سب انسپکٹر رانا محمد طیب عملے کے ہمراہ شمعون چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر سے ریڑھیوں کو ہٹوا رہے تھے

اسی دوران طارق مسیح، شیرون، بلال، اقبال سمیت 15سے 20افراد نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور موقع پر موجود شہریوں کو پیرا فورس کی گاڑی جلانے کیلئے اشتعال دلایا، اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں