قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول کا افتتاح
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر نوید حیدر نے کہا ہے کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک ہائیر سیکنڈری او لیو ل سکول ڈریم گارڈن کیمپس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا،
نیا کیمپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے ،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول طلبہ کیلئے بہتر مواقع اور معیاری تعلیم تک آسان رسائی کا ذریعہ ثابت ہوگا، منصوبہ اظہار منوں ڈویلپرزاور مرحوم شیخ نیاز احمد اور انکے خاندان کے مشترکہ مالی،انتظامی اور سماجی تعاون سے پائیہ تکمیل تک پہنچا۔ افتتاحی تقریب سے ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، ڈائریکٹر اظہار منوں خضر ایوب،پرنسپل انعم سعید،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ،عمر اشرف مغل،صدرچیمبر آف کامرس علی ہمایو ں بٹ،سید طاہر اخلاق،شیخ قیصر گل،شیخ عامر ممتاز،شیخ منور گل،اظہر محمود،شیخ مبین گل،سیف اللہ بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اختر زمان،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،ملک یوسف چاند، سینئر نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر سعد عرفانی،محمد ساجد،فیصل ستار مغل،محمد صفدرسمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر نے مزید کہا کہ کیوڈی پی ایس وزیر آباد کو معیاری تعلیمی ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔