میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں آفیسر فنانس کی سیٹ پر تعیناتی نہ ہوسکی
موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں میونسپل آفیسر فنانس کی سیٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی، سال 2025 ختم ہونے کے باوجود ۔۔۔
میونسپل آفیسر فنانس کی تعیناتی نہ ہوسکی ،سال 2024 میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے کرپشن اور د کانداروں سے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے پرائیویٹ بندے رکھنے پر میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کو معطل کردیاتھا ، رابطہ کرنے پرمیونسپل کمیٹی والوں نے بتایاکہ اتنے ماہ کوئی سیٹ خالی نہیں رہتی پتہ نہیں میونسپل آفیسر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں کی جارہی ۔