جامعہ گجرات میں پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان

جامعہ گجرات میں پولیس  خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے جامعہ گجرات میں پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔

 رانا عمر فاروق نے جامعہ گجرات کا دورہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق سے ملاقات کی اور انہیں پولیس خدمت مرکز قائم کرنے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ جامعہ گجرات کا شمار پنجاب کی نامور یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہاں اس وقت تقریباً 18 ہزار طلبہ علم کی روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں ،ان میں 70فیصد خواتین طالبات ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں