ترک قونصل جنرل کا گوجرانوالہ بزنس سنٹر اور چیمبر کا دورہ

ترک قونصل جنرل کا گوجرانوالہ بزنس سنٹر اور چیمبر کا دورہ

باہمی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کاروباری افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا :مہمت ایمین

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)ترکیے کے قونصل جنرل مہمت ایمین شمشیک نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں قائم میڈان گوجرانوالہ انکلو ژر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے کے موجودہ تجارتی حجم کو 900ملین ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے جس کیلئے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے کہا کہ جی بی سی دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا جس سے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ باہمی اشتراک کے منصوبے بھی پروان چڑھیں گے ۔وفد نے گوجرانوالہ چیمبر کا بھی دورہ کیا جہاں صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی و دیگر نے استقبال کیا ۔ علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے برادر ممالک ہیں ،دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی وفود کے تبادلے ، بی ٹو بی روابط اور دونوں ممالک میں صنعتی و تجارتی نمائشوں کا انعقاد ناگزیر ہے ۔ ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترکیے میں کاروبار کرنا آسان ہے اور خاص طور پر ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، سپورٹس، سرجیکل آلات، مشینری اور کیمیکلز سمیت مختلف شعبوں میں بڑی مارکیٹ موجود ہے ، بزنس کمیونٹی کو ویزہ سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں