اسلامی بینکاری سسٹم سے آگاہی کیلئے سیمینار کااہتمام
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)اسلامی بینکاری سسٹم سے آگاہی کیلئے مقامی میرج ہال سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے معروف بینکارز گوہر اقبال فاروقی ، واجد علی شاہ،شاہد نوید ، رضی السلام نے کہا کہ۔۔۔
اسلامی نظام معیشت کو مستحکم بناکر ہی ہم ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی شاہراہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ہم اسلامی بینکنگ کا میسج گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں تاکہ ہماری پرانی اور نئی نسلیں اسلامی بینکنگ کی جانب راغب ہوسکیں۔ ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں کو نہ صرف بینکنگ اور معیشت پر لاگو کرنا چاہئے بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں ان پر عمل پیراہوکر دنیا وآخرت میں سرخرو ہونا چاہئے ۔ سیمینار میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔