بار ایسوسی ایشن ملکوال کے نو منتخب عہدیداروں کومبارکباد
ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز)بار ایسوسی ایشن ملکوال کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری سے پریس کلب ملکوال کے وفد کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی۔
پریس کلب ملکوال کے صدر رانا سلیم بوسال، سینئر صحافیوں طارق بھٹی اور نسیم اکمل خان نے نومنتخب صدر مدثر گوندل اور جنرل سیکرٹری فرخ اقبال حطار سے دفتر میں ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بار کو پنجاب میں مثالی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر مدثر گوندل اور فرخ اقبال حطار نے کہا کہ پریس اور بار کا تعلق بہت گہرا ہے جو ہر آنے والے دن کو مزید بہتر ہوگا۔ ہم مل کر کام کریں گے ۔