6 جرائم پیشہ ملزم گرفتار پتنگیں اور منشیات برآمد

6 جرائم پیشہ ملزم گرفتار  پتنگیں اور منشیات برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی ،منشیات فروشی ،شراب فروشی اورہوائی فائرنگ میں ملوث 6ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایچ اوتھانہ لدھیوالہ وڑائچ علی رضوان شیرازی نے ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں سے 600پتنگیں اورڈور کی گوٹیں ،منشیات فروش سے 1کلو 640گرام چرس ،شراب فروشوں سے 20لیٹرشراب جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم سے پستول برآمد کرلیا۔ گرفتارملزمو ں میں کاشف ،حمزہ ،جاوید ،سموئیل ،وغیرہ شامل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں