مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ،منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
متیکے ساہیاں سٹاپ سے شعیب ارشد کی موٹر سائیکل، کنڈن سیان میں عامر شہزاد کے ڈیرہ سے کٹا اور زبیر کے ڈیرہ سے کٹی چوری، سوہاوہ میں عدیل عباس کے گھر سے واشنگ مشین اور پسرورروڈپر ذوہیب حسن کی ویلڈنگ شاپ سے دو ویلڈنگ پلانٹ ، تین ویلڈنگ لیڈز، دوگرینڈر مشین ، سنی، ہتھوڑا چور لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔