گلیانہ:غیر قانونی پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی پر کارروا ئی

گلیانہ:غیر قانونی پارکنگ، ون  وے کی خلاف ورزی پر کارروا ئی

گلیانہ(نامہ نگار )ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ کی قیادت میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کر ایا جا رہا ہے ۔

گلیانہ چوک میں تعینات ٹریفک سب انسپکٹر عرفان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔سب انسپکٹر عرفان احمد نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ کی ہدایات کی روشنی میں گلیانہ چوک سمیت اہم مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں