نوشہرہ ورکاں:چودھری اشتیاق وزیر علی کو سپردخاک کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں:چودھری اشتیاق  وزیر علی کو سپردخاک کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین بلدیہ چودھری وزیر علی کے بیٹے اشتیاق وزیر علی جگر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے ، انہیں بڑے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

نماز جنازہ میں ایم این اے اظہر قیوم ناہرا ، ایم پی اے عرفان بشیر گجر ، چودھری عبدالرحمن گجر ، سٹی صدر اقبال صدیق سدھو،کاروباری شخصیت میاں جاویدعیش،  سیاسی ،سماجی، مذہبی شخصیات ،دوست احباب اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں