راہوالی:محکمہ جنگلات کے در خت کاٹنے والے کیخلا ف مقدمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )محکمہ جنگلات کے ڈوگرانوالہ میں ہزاروں روپے کے درخت کاٹنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
دوران گشت انچارج محکمہ جنگلات ڈوگرانوالہ غلام مصطفی نے ڈوگرانوالہ نزد سیم نالہ 2 درخت کٹے ہوئے پائے اور دریافت پر معلوم ہوا کہ شہزاد ساکن ڈوگرانوالہ نے ساتھیوں کیساتھ کاٹے ہیں۔کینٹ پولیس نے غلام مصطفی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔