جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق بٹ کی بھابھی،عبد الجبار بٹ کی اہلیہ کا انتقال
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق بٹ کی بھابھی،عبد الجبار بٹ کی اہلیہ انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان شاہ صفا میں سپرد خاک کردیا گیا،
نما ز جنازہ قاری محمد اشرف نے پڑ ھائی۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،بلال قدرت بٹ،وقاص احمد بٹ،ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،مرزا غلام مصطفی،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس و دیگر نے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم آج صبح10بجے دارہ ارائیاں سرکلر روڈ بالمقابل گلہ موجدین وزیرآباد میں ہوگا ۔