عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے :بلال تارڑ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ مخلوق رب کریم سے محبت انکی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرنے والے عظیم لوگ ہیں،ایسے افراد اپنی نیک نامی سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ وجاوید رہتے ہیں دنیا سے رخصت ہونے کے باوجود ان کا نام زندہ رہتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر سید طاہر حسین زیدی مرحوم کی رہائشگاہ زیدی ہاؤس بھٹی کے میں تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرحوم بیٹے سید قمر زیدی،زید ثمر زیدی،سید شبیہ الحسن زیدی،سید علی رضا،سید گوہر علی زیدی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس ودیگر بھی موجود تھے ۔بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے ڈاکٹر طاہر حسین زیدی مرحوم کے ادھورے کاموں میں بھرپور معاونت جاری رکھیں گے ،مرحوم کے علاقہ کے لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم کے بھٹی کے ،ٹھٹھہ فقیر اللہ کو شہر سے لکڑ والے پل کے ذریعے ملانے کی کوششوں پر جلد کام شروع کر ادیا جائے گا اس علاقہ علاقہ مکینوں کو شہر آنے کی لمبی مسافت کم ہوجا ئے گی اور ھادثات کی روک تھام بھی ممکن ہوگی ۔