جناح آٹو مارکیٹ یونین کے صدر محمد سدیس کی چیف آفیسر حیدر چٹھہ سے ملاقات
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )شہر بھر میں تجاوزات ،قبضہ مافیاسمیت دیگر مسائل، ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمات میں کردار ادا کرنے پر جناح آٹو مارکیٹ یونین کے صدر محمد سدیس کی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ،ایم او آر قیصر امین وڑائچ ،لینڈ انکروچمنٹ سپر نٹنڈٹ رحمت علی انصاری سے شہزاد مہر کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی
جس میں انہوں نے چیف آفیسر سمیت ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ آپ شہر کو مزید خوبصورت اور عوام دوست بنانے کیلے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔آخر میں انہوں نے رحمت علی انصاری کو سوئیز ربھی پیش کی ۔