تتلے عالی میں ہاکی گراؤنڈ بنانے کیلئے سفارشات طلب

تتلے عالی میں ہاکی گراؤنڈ بنانے کیلئے سفارشات طلب

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ہاکی گراؤنڈ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں تتلے عالی واحد قصبہ ہے یہاں سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑی ضلعی،ڈویژن،صوبائی،ملکی سطح پر اپنا کھیل دکھا چکے ہیں جبکہ پانچ کھلاڑی جو بیرون ممالک میں ہاکی کھیل چکے ہیں لیکن ضلع بھر میں ہاکی گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث کھلاڑی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تتلے عالی کے میدان میں پریکٹس کرتے ہیں۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سپورٹس افسروں ،صوبائی وزیر کھیل کو کامونکے روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس کے 8ایکڑ رقبہ پر ہاکی گراؤنڈ بنانے کیلئے سفارشات بھجوائی تھیں جس پر پنجاب حکومت اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے ہاکی فیڈریشن کے ضلعی صدر رانا طیب مقصود ،ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رانا علی حسن سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں