کامونکے :اسسٹنٹ کمشنر کاتحصیل ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
کامونکے (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد سعیدکاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔
ہسپتال کے ترجمان کو ہدایت دی گئی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جس کے بعد اے سی نے ماڈل بازار کے دورہ کے دوران جاری تعمیراتی کام کا کو چیک کیا اور اس موقع پر انہوں نے کام کے معیار، رفتار، نقشے کے مطابق پیش رفت کویقینی بنانے اور کا م کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے احکامات جاری کئے ہیں۔