حکومت نے کلیوال سیداں کو ماڈل ویلج بنانے کی منظوری دیدی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )سیدندیم عباس کلیوا ل سیداں ،سیدعقیل عباس کلیوال سیداں کی کاوشوں سے ضلع گجرات کامعروف گاؤں کلیوال سیداں ماڈل ویلج دیہات کی فہرست میں شامل کردیاگیا،
نعیم عباس کلیوال سیداں نے بتایاکہ سید ندیم عباس شاہ ،سید عقیل عباس شاہ کی کاوشوں سے موضع کلیوال سیداں کو مثالی گاؤں کی منظوری ہو چکی ہے ،عنقریب گاؤں میں کام کا آغاز ہوجائے گا جس میں صاف پانی،سیوریج سسٹم، آر او واٹر پلانٹ،گرین پارک، گلیوں نالیوں کی تعمیراور نکاسی کا نظام شامل ہے ،انہوں نے پنجاب حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ماڈل ویلج بننے سے کلیوال سیدا ں سے مسائل کاخاتمہ ہوجائے گا۔