حکمرانوں کی انتقامی سوچ سے جمہوریت کمزور :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ۔۔۔
پی ٹی آئی نے لاتعداد کارکنوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنی قابلیت ثابت کی اور عوامی رابطہ کے ذریعے لوگوں میں اپنی جگہ بنائی پارٹی کا منشور عوام امنگوں کا ترجمان اور ویژن ملکی ترقی پر مبنی ہے ، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے ، موجودہ حکمرانوں کی انتقامی سوچ سے جمہوریت کمزور ہوئی ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے سے قانون کی بالا دستی مجروح ہوئی ہے جبکہ حقیقی جمہوریت کا فروغ ہی ملکی سیاسی و معاشی عدم استحکام کے خاتمے کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سعید احمد بھلی کی ڈار ہاؤس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ڈار، سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف، خواجہ عماد احمد، بیرسٹر جمشید غیاث، خواجہ عارف احمد، قمر ضیا ہرڑ، ملک امان اﷲ ودیگر بھی موجود تھے ۔