صوبہ بھر میں پنجاب ٹیچرز یونین کی تنظیم سازی کا عمل شروع ہو گیا

صوبہ بھر میں پنجاب ٹیچرز یونین  کی تنظیم سازی کا عمل شروع ہو گیا

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)صوبہ بھر میں پنجاب ٹیچرز یونین کی تنظیم سازی کا عمل شروع ہو گیا ۔

مرکزی صدر چودھری اللہ رکھا گجر اور صوبائی نائب صدر طارق قریشی کی ہدایت پر تنظیم سازی کا عمل شروع ہوا ، پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کا اہم تنظیمی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا، نومنتخب عہدیدار وں کے چودھری وحید حیدر صوبائی جنرل سیکرٹری نے نوٹیفکیشنز جاری کئے اور ان سے حلف لیا گیا، مہمان خصوصی چودھری سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سرکاری ملازمین متحد ہو کر 10 فروری کو لاہور کے دھرنا میں بھرپور کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں