سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے برساتی نالہ پر د کانداروںکا قبضہ

سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے برساتی نالہ پر د کانداروںکا قبضہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں پیرا فورس نشاندہی کے باوجود سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے برساتی نالہ پر د کانداروں کا سامان نہ ہٹا سکی ۔

سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرچند مہینے قبل انتظامیہ نے پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے تجاوزات مافیا سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کر ائی اور تجاوزات مافیا سے واگزار کر ائی گئی سرکاری اراضی پر لاکھوں روپے سے برساتی نالہ تعمیر کر ایاگیا د کانداروں نے تعمیر ہونیوالے برساتی نالہ پر قبضہ جماتے ہوئے اپنی اپنی د کانوں کاسامان رکھ لیا ہے جس کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ سے گزرنے والے طلبا و طالبات ،راہ گیروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ، سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر گٹروں او ر نالیوں کا پانی کھڑا رہتا ہے او رسکول و کالجز کے طلبا و طالبات ،راہ گیر برساتی نالہ سے گزرکر جاتے تھے مگر اب اس برساتی نالہ پر د کانداروں نے اپنا سامان رکھ کر قبضہ جما لیا ہے اور سمبڑیال روڈ ڈسکہ سے گزرنے والے طلبا و طالبات ’راہ گیر او رشہری گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبور ہیں۔ شہریوں نے بتایاکہ پیرا فورس کو اس بارے آگاہ بھی کرچکے ہیں مگر پیرا فورس سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے برساتی نالہ پر د کانداروں کا رکھا سامان ہٹانے میں ناکام اور ان کیخلاف کاروائی کرنے سے بھی گریزاں ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں