سٹی بازار گلہ قصاباں والا میں جنریٹر کے دھویں کے باعث 7افراد متاثر

سٹی بازار گلہ قصاباں والا میں جنریٹر  کے دھویں کے باعث 7افراد متاثر

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی بازار گلہ قصاباں والا میں جنریٹر کے دھویں کے باعث دکانداروں سمیت 7 افراد نیم بے ہوش ہو گئے ۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق جن افراد کی حالت غیر ہوئی ان میں شمائلہ، طیب، محمد علی، کاشف، سویندر، عمران اور احمد شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہو گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں