کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تار تاجروں کیلئے خطرہ
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی کے کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تار تاجروں کیلئے وبال جان بن گئے ،شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا خطرہ رہنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے کاروباری مراکز لوہے والا بازار،مین بازار،نوشہرہ روڈ بازارسمیت دیگر کاروباری مراکز،مارکیٹوں میں گیپکو کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی کے الجھے اورگچھے نما لٹکتے تار مکینوں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔ بجلی کے تاروں کی مرمت اور تبدیلی مشکل ہو گئی ہے بلکہ شارٹ سرکٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونام ہو سکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ لاحق رہنے لگا ہے ۔ لٹکتے تار اتنے قریب ہیں کہ راہگیروں کا ہاتھ اور سر بھی ان کو چھو سکتا ہے ۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تاروں کی درستگی کیلئے متعدد بار گیپکو حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا بلکہ حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ اورانجمن تاجراں کے رہنماؤں عبدالرحمن گادی ودیگر نے گیپکو حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔