راہوالی:دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے والے کارکن رہا

راہوالی:دعوت ولیمہ میں عمران خان  کی تصویر لہرانے والے کارکن رہا

راہوالی (نامہ نگار)دعوت ولیمہ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی قدآور تصویر لہرانے پر 3ایم پی او کے تحت گرفتار کئے جانے والے تحریک انصاف کے 2عہدیداروں سمیت 7کارکنوں کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے رہا کردیا گیا ۔

رات گئے رہائی کے بعد راہوالی پہنچنے پر مقامی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا رہائی پانے والوں میں تحریک انصاف تحصیل صدر کے نائب صدر چوہدری طارق محمود وڑائچ، پی ٹی آئی کینٹ ایریا کے جنرل سیکرٹری مرزا عمران بیگ، چودھری استخار احمد ڈانجہ، چودھری کریم حسن بھنڈر، دلہا کا بھائی چاچازاہد ملک، ایاز مہر، ذیشان اقبال شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں