ڈسکہ:سکولوں میں باتھ رومز کی ناقص صفائی ،بیماریوں کا خدشہ

ڈسکہ:سکولوں میں باتھ رومز کی ناقص صفائی ،بیماریوں کا خدشہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد ونواح کے متعدد پرائمری اور مڈل سکولوں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب ’خستہ حال باتھ رومز میں صفائی کا انتظام ناقص ’بیماریاں پھیلنے لگیں ۔

محکمہ تعلیم کے افسر وں کی چشم پوشی کے باعث علاقہ بھرمیں متعدد سرکاری پرائمری ’مڈل سکولوں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی ابتر ہے ، خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ باتھ رومز بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بن رہے ہیں بچوں کے والدین اور علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پرائمری ’مڈل سکولوں کے اندر بیت الخلا نئے سر ے سے تعمیر کر ائے جائیں ان کی صفائی ستھرائی کیلئے ملازمین بھرتی کئے جائیں تاکہ بچے مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں