ایمن آ باد میں 395 کلو مضر صحت گوشت تلف ،ملزم گرفتار

 ایمن آ باد میں 395 کلو مضر صحت گوشت تلف ،ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر میٹ سیفٹی ٹیم نے موڑ ایمن آباد صدرالدین کالونی میں واقع غیر قانونی مذبح خانے پر کارروائی کی اور395 کلو مضر صحت گوشت تلف، چھریوں سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا ، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفی ٹیم کی جانب سے ریکی کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزم بیمار اور مضر صحت گوشت بنانے میں مصروف پائے گئے ، موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے گوشت کا معائنہ کیا، دوران چیکنگ گوشت کو مضرصحت قرار دینے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، غیر معیاری مضر صحت گوشت سپلائی روکنے کیلئے لائیوسٹاک کے ہمراہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ بیمار اور مادہ جانور کے گوشت کا استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے ، جعل ساز مافیا زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں