کچا فتو مند روڈ، جناح روڈ،گل روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی قبضوں ، تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا ۔
کچا فتو مند روڈ، جناح روڈ،گل روڈ سمیت دیگر مقامات پر 10سے زائد نشان زدہ د کانیں سیل کر دیں ، 100سے زائد عارضی تجاوزات کا موقع پر صفایا کرتے ہوئے ایک ٹرک سامان تحویل میں لے لیا گیا ۔