وزیر محنت منشا اللہ کا ورکر ویلفیئر سکول پیپلز کالونی کا دورہ
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )وزیر محنت پنجاب منشا اللہ کا ورکر ویلفیئر سکول گرلز پیپلز کالونی کا دورہ تعلیمی معیار اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔
صوبائی وزیر محنت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف کے ہمراہ ورکر ویلفئیر سکول فار گرلز پیپلز کالونی کا دورہ کرتے ہوئے تدریسی عمل،صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے کلاس رومز میں جا کر زیر تعلیم بچیوں سے ادارہ میں تعلیمی معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کی اس موقع پر پرنسپل شبانہ کوثر نیصوبائی وزیر کو سکول میں طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ٹیچرز کی حاضری سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی ۔