ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شاہپور محمد یعقوب ریٹائرڈ ہو گئے ،الوداعی تقریب کا اہتمام
شاہ پور (نمائندہ دنیا )محمد یعقوب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شاہپور شہر اپنی 39 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔۔۔
ان کے اعزاز میں اور دو نئے آنے والے اساتذہ کرام علی اسد اللہ اور مہر محمد حنیف کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر رانا احمد نواز ،محمد منیر ،غلام حسین مغل، محمد یوسف ،مختار احمد ،اور محمد آفتاب موجود تھے ۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے ہیڈماسٹر محمد یعقوب کی طویل عرصہ کی خدمات کو سراہا گیا اور نئے آنے والے اساتذہ کو خوش آمدید کہا گیا ۔