کامونکے :پیرافورس نے 6 ریڑھی بانوں کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا

کامونکے :پیرافورس نے 6 ریڑھی  بانوں کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا

کامونکے (نامہ نگار )سبزی منڈی کے مین دروازے کے سامنے تجاوزات کے خلاف پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ریڑھی بانوں کو گرفتار کر کے تحصیل ریونیو آفس کے حوالات میں بند کر دیا۔

پیرا فورس کے مطابق کسی کو بھی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ کارروائی سرکاری احکامات کے تحت کی گئی۔ دوسری جانب گرفتار ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات ہٹانا مقصود ہے تو انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ وہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں