تتلے عالی میں60فیصد کنڈے ،باٹ اداروں سے پاس نہ ہونے کا انکشاف
تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں60فیصد کنڈے ،باٹ اداروں سے پاس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
وزن کیلئے استعمال ہونے والے کنڈے اور باٹ کو ہر سال لیبر اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے پاس کروانا ضروری ہے لیکن انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی کے باعث تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں دکانداروں ،ریڑھیوں،بازاروں ،مارکیٹوں میں باٹ اور کنڈے پاس کر ائے بغیر استعمال کئے جا رہے ہیں، شہریوں کو کم وزن اشیا فراہم کی جا رہی ہیں ۔